اس کھلاڑی کی قومی ٹیم میں واپسی دہرا معیار ہے‘ سلمان بٹ نے سلیکشن کمیٹی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بابراعظم کی حمایت کردی

119

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سپاٹ،فکسنگ کیس میں سزایافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی


شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی سلیکشن کمیٹی کے ڈبل سٹینڈرز کا ثبوت ہے، اس سے پہلے محمد عامر کو کھلایا گیا، مجھے 4 سال ڈومیسٹک میں سب سے زیادہ پرفارمنس کے باوجود

کم بیک نہیں کرنے دیا گیا جس سے مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے معاملات میں بابراعظم کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، کپتان نے ٹیم سے پرفارمنس لینی ہوتی ہے،

اس ناطے لڑکوں کے انتخاب میں بھی کپتان کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ پی ایس ایل کو جاری رکھنا چاہیے تھا، دنیا میں کھیلوں کے جتنے بھی مقابلے ہورہے ہیں سب جگہ کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کہیں بھی ایونٹس کوروکا نہیں گیا۔