دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں بابراعظم کی تجاویز نظر انداز کی گئیں؟کپتان بابر اعظم نےخاموشی توڑ دی ، بول پڑے

184

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی سکواڈ تشکیل دیدیا گیا ہے اور اس حوالے سے انضمام الحق نے دعویٰ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو نظرا نداز کیا گیا ہے تاہم اب اس معاملے پر بابراعظم خود میدان میں آ گئے ہیں۔


بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے کیمپ شروع ہو رہاہے ، طویل عرصہ کے بعد ون ڈے کھیل رہے ہیں اور ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کیلئے

یہ سیریز بھی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن کے حوالے سے کافی غلط خبریں گردش کر رہی ہیں ، ہماری آپس میں ٹیم سلیکشن پر گفتگو ہوئی ہے، بند کمرے کی باتیں اندر ہی رہنی چاہئیں ۔

ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں پہلے بھی ہرایا ہوا ہے لیکن ہم جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔