پی ایس ایل کےبقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کرانے کی،تجویز پاکستانیوں کے لیے شاندار خبرآگئی

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول کے 2 سے3 آپشنز پر غور جاری ہے تاہم


آئندہ 2 روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بھی پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے،

پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے 23 مئی سے 20 جون تک تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جب کہ کھلاڑیوں کے لیے 7 روز کے سخت،قرنطینہ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔