بابرا عظم اور چیف سلیکٹر میں اختلافات، شاہد آفریدی بھی،میدان میں آگئے

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بابر اعظم کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اور چیف سلیکٹر کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق


شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبریں آرہی ہیں چیف سلیکٹر اور ‏کپتان بابر اعظم کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، سلیکشن میں سب سے اہم کردار کپتان کا ہوتا ہے کیونکہ

اس نے میدان میں ٹیم ‏کھلانا ہوتی ہے، اس پر بہت دباؤ ہوتا ہے، بابر اعظم کو مستقبل میں ساتھ لیکر چلنا ہے تو اسے اختیارات بھی دینا ہوں گے، ‏اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جو بھی دو میچوں میں پرفارم کرتا ہے اس کو ٹیم میں شامل کرلیا جاتا ہے، نسیم شاہ سمیت کئی ‏کھلاڑیوں کو کھلا کر اب ٹیم میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔