جن لوگوں نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر بنوایا ہےوہی طاقتیں انہیں ۔۔“انضمام الحق برس پڑے ، بڑدعویٰ کردیا

121

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد وسیم کو جن لوگوں نے چیف سلیکٹر بنوایا ہے وہی طاقتیں انہیں کنٹرول کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ


میں آپ کو واضح الفاظ میں بتا رہاہوں کہ محمد وسیم کو کچھ لوگوں کی جانب سے چیف سلیکٹر بنوایا گیا ہے اور وہیں طاقتیں ان کو کنٹرول کر رہی ہیں، بورڈ کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور

سوچیں کہ وہ کرکٹ کے ساتھ کرنا کیا چاہتے ہیں، آپ نے ٹی ٹوینٹی کی آخری سیریز جیتی ہے اور اس کے باوجود بھی ٹیم میں پانچ سے چھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں،

اسی طرح ون ڈے میں بھی پانچ چھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے انہوں نے صرف دو سے تین میچ کھیلے ہیں، یہ پاکستانی کرکٹ کا معیار نہیں ہے ،


جن باولرز نے پی ایس ایل کے دو میچوں میں اچھی باولنگ کی انہیں شامل کر لیا گیاہے، کیا یہی پاکستان کرکٹ کا معیار ہے۔ کھیلتے اور جس نے ٹیم کو گراونڈ میں لڑنے کیلئے تیار کرنا ہوتاہے

اسے اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔ انضمام کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹیم سلیکشن سے خوش نہیں ہیں اور محمد وسیم کہہ رہے ہیں اس سے آپ کا تعلق نہیں ہے، محمد وسیم کس طرح

بابراعظم کو یہ کہہ سکتے ہیں؟ یہ بہت ہی حیران کن ہے، اب محمد وسیم کے وہ بنایا اور بورڈ کی پالیساں کہاں ہیں جن میں کہا جاتا تھا کہ کپتان کے پاس پورا اختیار ہو گا اور

وہ سلیکشن میں مکمل طور پر کردار ادا کر سکیں گے ؟۔ انضمام الحق کا کہناتھا کہ کیوں سکواڈ کے انتخاب کے وقت بابراعظم کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا۔

چیف سلیکٹر اور کوچ ٹیم کے سب سے اہم شخص نہیں ہیں کیونکہ وہ گراونڈ میں جا کر نہیں کھیلتے اور جس نے ٹیم کو گراونڈ میں لڑکوں کولڑنے کیلئے تیار کرنا ہوتاہے اسے اعتماد حاصل ہونا چاہیے ۔