دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے، کو رونا کاشکار ہونے والےکرکٹر کا نام سامنے آگیا

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز 35 کھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے صرف ایک کھلاڑی کا کوویڈ مثبت آیا ، کو رونا کا شکار ہونے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی تھے جنہیں گھر میں ہی قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


حسن علی کا آج دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے منفی آنے کی صورت میں وہ لاہور رپورٹ کرسکیں گے۔ حسن علی اس سے قبل پی ایس ایل 6 کے دوران بھی کو رونا کا شکار ہوئے تھے

جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا جہاں 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت ملی تھی۔ قومی ٹیم کے منفی کوویڈ والے 34 کھلاڑی آج لاہور رپورٹ کریں گے اور

کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ تمام سکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال سکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔