آئی سی سی کی ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم چھا گئے

189

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے مختصر فارمیٹ اور ایک روزہ میچز کے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان کی مزید بہتری ہوئی، تفصیلات کے مطابق


آئی سی سی نے ٹی 20کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آئی سی سی کی پچھلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے پوزیشن پر موجود تھے، بابراعظم نے تیسری پوزیشن پر بھارتی بلے باز لوکیش راہول کو چوتھے نمبر پر دھکیلا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔