انڈین لڑکی کے پیچھےپاکستان چھوڑنے والا کھلاڑی،جب دنیا کا نمبر ون باؤلر بن گیا۔

1242

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسے تو کرکٹ میں محبت کی کئی داستانیں موجود ہیں، مگر پاکستان اور بھارت روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں، چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا کوئی اور۔ کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈین لڑکیوں کے ساتھ شادی کی ہے،


ان میں محسن خان ، شعیب ملک اور حسن علی قابل ذکر ہیں، انہوں نے شادی تو بھارت میں کی مگر اپنا ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسے باؤلر بھی موجود ہیں،

جنہوں نے بھارتی دوشیزہ کے پیچھے اپنا ملک پاکستان چھوڑ دیا۔ بات دنیا کے مشہور سپن باؤلر عمران طاہر کی،


عمران طاہر کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے کافی عرصہ فرسٹ کلاس کرکٹ پاکستان میں کھیلی۔ مگر بدقسمتی سے وہ قومی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ اس کے بعد عمران طاہر نے

ساؤتھ افریقہ جانے کا فیصلہ کیا، جہاں نے کام کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی جاری رکھی، ساؤتھ افریقہ میں 2007 میں ان کی ملاقات بھارتی دوشیزہ سمایا دلدار سے ہوئی۔

عمران طاہر سمایا دلدار کو دل دے بیٹھے، اور اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، سمایا دلدار نے شرط رکھی کہ وہ پاکستان واپس نہیں جائیں گے، بلکہ ساؤتھ افریقہ میں ہی اپنا کریئر بنائیں گے،

عمران طاہر نے حامی بھر لی اور پاکستان کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دیا۔ زبردست پرفارمینس کی بنیاد پر وہ ساؤتھ افریقہ کی قومی ٹیم میں شامل ہو گئے،

ون ڈے کرکٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے۔