کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ورلڈ کپ 2019ء کے بعد قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے والے مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ میں فٹنس کی اہمیت پر زور دیا تاہم چیف سلیکٹر محمد وسیم ہیڈ کوچ کی طرح سوچتے نظر نہیں آئے۔


ذرائع کے مطابق مصباح الحق کا خیال ہے کہ شرجیل خان کا انتخاب پاکستانی ٹیم میں مزید ’ان فٹ‘ کھلاڑیوں کی راہ ہموار کرے گا۔ کچھ سال قبل بین الاقوامی دورے کے دوران

مصباح الحق نے اس وقت کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے شرجیل کو پاکستان واپس بھیجنے کے لئے کہا تھا جب ان کا وزن 96 کلو تھا۔ اب شرجیل خان کا وزن 112 کلو ہے

جسے مصباح بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ مصباح کو یہ حیرت بھی ہوئی کہ فٹنس گراؤنڈ میں لیگ سپنر یاسر شاہ کو نظرانداز کیا گیا لیکن شرجیل پر بھی اس اقدام کا اطلاق نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں