لیجنڈ عمران خان کا بڑاریکارڈ ، انڈین کھلاڑی توڑنے کے قریب۔

162

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کپتان عمران خان کا ریکارڈخطرے میں پڑ گیا ہے۔ عمران خان کو کرکٹ چھوڑے ویسے تو کافی عرصہ بیت چکا ہے، انہوں نے 1992 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ان کے ریکارڈ آئی سی سی ریکارڈ بک میں موجود ہیں۔ عمران خان سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں میں آف دی سیریز جیتنے کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود تھے۔

عمران خان نےصرف 28 ٹیسٹ سیریز کھیل کر 8 مرتبہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، عمران خان کا ریکارڈ سب سے پہلے سری لنکن باؤلر مرلی دھرن نے توڑا ، اس کےبعد ساؤتھ افریقہ کے باؤلر جیک کیلس نے عمران خان سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

اب انڈیا کے سپین باؤلر ایشون عمران خان سے تیسری پوزیشن چھیننے کیلئے تیار ہیں، ایشون نے 30 ٹیسٹ سیریز کھیل کر 8 مرتبہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔