شائی ہوپ جاوید میاں داد کےکس ریکارڈ کے پیچھے،ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کوکلین سویپ

100

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکا کے ساتھ تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی وہی کچھ ہوا جو دوسرے ون ڈے میچ میں ہوا تھا، اوپنرشائی ہوپ مسلسل تیسری بار سری لنکا کےلئے درد سر بنے رہے،انہوں نے ایک بار پھر ہاف سنچری بنائی،وہ 64رنزبناکر آئوٹ ہوئے،


تفصیلات کے مطابق شائی ہوپ کی یہ مسلسل چھٹی اننگ میں ففٹی پلس کی اننگ تھی ،انہوں نے 115،51،72،110،84 اور 64 کی اننگز کھیل لی ہیں، انہوں نے گورڈ گرینج،

کرس گیل کے ریکارڈ کے برابر 6 مسلسل بڑی اننگز کھیل لی ہیں۔ اب وہ ورلڈ ریکارڈ کی جانب گامزن ہیں جو پاکستان کے جاوید میاں داد کے پاس ہے، انہوں نے 9 مسلسل اننگز میں ففٹی پلس کرکے

ایک بڑا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے. جاوید میاں داد کے زمانے کی نہ بائولنگ ہے اور نہ ہی مشکلات لیکن پھر بھی مسلسل 9بار آج کی دنیا میں ففٹی پلس کرنا ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔