جب عمر گل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کی سر زمین ہمیشہ سے فاسٹ باؤلر کے حوالے سے مشہور رہی ہے، دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز کا تعلق پاکستان سے ہے، وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے کئی دھائیوں تک کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کی۔


شعیب اختر دنیا کے تیز ترین باؤلر قرار پائے، ابھی تک شعیب اختر کا ریکارڈ کوئی باؤلر نہیں توڑ سکا، ان باؤلرز کے بعد عمر گل نے اپنی ریورس سوئنگ بولنگ سے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

عمر گل نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ لیکن عمر گل نے اس وقت دنیا کو حیران کر دیا جب انہوں پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہسٹری میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جی ہاں عمر گل ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے باؤلر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے 5 وکٹیں حاصل کیں، آج بھی عمر گل کا نام ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر درج ہے۔