کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اس میں کوئی شک نہیں شاہین شاہ آفریدی اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر ون فاسٹ باؤلر ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کرکٹ ہو، ون ڈے کرکٹ ہو یا پھر ٹیسٹ کرکٹ ہو، شاہین شاہ آفریدی اس وقت تمام فارمیٹس میں چھائے ہوئے ہیں۔


حال ہی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 6 میں وہ لیڈنگ وکٹ ٹیکر باؤلر تھے۔ اور لاہور قلندرز کو انہوں نے کافی میچز میں فتح دلوائی ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے خواہش ہے کہ میں نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کروں، بدقسمتی سے

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ابھی کوئی میچز نہیں ہو رہے۔ اور میری خواہش بھی ابھی ادھوری ہے، میں امید کرتا جلد پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچز کا آغاز ہو گا۔ جلد ہی کرکٹ بحال ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں