پی ایس ایل ملتوی ہونے کاذمہ دار کون ہے؟ قومی ٹیم کےپروفیسر محمد حفیظ نے بتا دیا

137

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
محمد حفیظ کہتے ہیں کہ جب آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے ہیں تو بڑے واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کریں، سارا ملبہ کسی ایک پر ڈالنا درست نہیں ہے۔ ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ


محمد حفیظ نے پی سی بی سے پی ایس ایل 6 کے التوا کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کردیا، محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی اور بطور کرکٹر یہ انتہائی بدقسمت منظر ہے۔

ہم سب نے پاکستان کو کرکٹ واپس لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، آپ اسے بد انتظامی یا خراب منصوبہ بندی قرار دے سکتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوا ہے،

جیسے لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا سہرا لیتے ہیں اسی طرح آپ کو بھی اتنے بڑے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے،صرف ایک شخص پر پوری چیز کا الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے۔


حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس سے ہماری لیگ کی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچا ہے، مجھے ذاتی طور پر افسوس ہے کیونکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،

مجھے امید ہے کہ آج کے بعد معاملات بہتر طریقے سے ترتیب دیئے جائیں گے اور انتظامات بہتر ہونگے تاکہ پاکستان کو دوبارہ ایسی خفگی برداشت نہ کرنی پڑے۔

محمد حفیظ نے پی سی بی سے پی ایس ایل 6 کے التوا کی ذمہ داری قبول کر نے کا مطالبہ کر دیا، یاد رہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2021ء کے لئے کوڈ 19 سٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار

(ایس او پیز) کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے لئے آزاد پینل کا تقرر کیا ہے ،بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تحقیقاتی پینل اپنی رپورٹ 31 مارچ کو پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو دے گا۔