عماد وسیم کو قومی ٹیم سے کیوں نکالا؟ شعیب اختر بھی امادوسیم کے حق میں میدان میں آگئے

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے آئندہ دوروں میں آل راؤنڈر عماد وسیم کے اخراج پر سوال اٹھایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب اختر نے


شعیب اختر نے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد مزید فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی بھی تاکید کی۔ شعیب اختر نے کہا کہ عماد وسیم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ کے مستحق تھے

کیونکہ انہیں ٹی ٹونٹی سکواڈ سے نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہنواز دھانی کا بھی انتخاب کیا گیا ہے لیکن انہیں مزید فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے ملک میں مناسب کلب کرکٹ کی بھی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کلب کرکٹ کھیل کر قومی ٹیم تک پہنچا، ہمیں کلب کرکٹ کے انعقاد اور ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے تجربہ کارسپورٹس منتظمین کی ضرورت ہے۔