کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، یونس خان اور محمد یوسف کے حوالے سے کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان اور محمد یوسف جیسے کھلاڑی اگر کوچنگ کریں تو ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہو سکتی ہے۔


اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان اور محمد یوسف کھلاڑیوں پے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ محمد یوسف اور یونس خان ہی کی بدولت فہیم اشرف،

شرجیل خان ، فخر زمان، حیدر علی اور محمد اعظم کی بیٹنگ میں نکھار آ رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں یہ سارے کھلاڑی شاندار کارکردگی کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ ابھر کا سامنے آ رہی ہے، پاکستان کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹر کی بہت کمی ہے، امید ہے یونس خان اورمحمد یوسف کی کوچنگ میں یہ کمی پوری ہو جائے گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں