میں نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کاغلط اندازہ لگایا تھا اور۔۔۔“ ڈیل سٹین نے بھی بالآخر اعتراف کرلیا اورساتھ ہی ایسی بات بھی بتا دی کہ ہر پاکستانی کاسر فخرسے بلند ہوجائے

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نےاعتراف کیا ہے کہ میں نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا. تفصیلات کے مطابق 2018ء کے دورہ جنوبی افریقہ کےدوران سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں


بابر اعظم نےڈیل سٹین کی 31 میں سے 10 گیندوں کو باﺅنڈری کی سیر کرائی جبکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 29 بالز میں 5 گیندوں پر باﺅنڈریز لگائیں.

ڈیل سٹین نے اس حوالے سےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بابر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، میں نے ہی ان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا، انہوں نے چند انتہائی شاندار ڈرائیو شاٹس کھیلے،

میں نے انہیں الگ قسم کی ڈیلیوری کی مگر انہوں نے اس کا بھی بہتر انداز میں سامنا کیا. سٹین نےمزید کہا کہ وہ پی ایس ایل کےسیزن 6 کے دوران پاکستانی میزبانی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے.