میں کوئی کٹھ پتلی کپتان نہیں ہوں۔ کپتان بابراعظم نے چیف سلیکٹر کی شکایت پی سی بی کے سی ای او وسیم خان سےلگا دی

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے کے لئے منتخب کردہ قومی اسکواڈز سے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق مطمئن نہیں ہیں.


سما ٹی وی رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم نے تو پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کر کے انہیں شکایت بھی لگادی ہے اورساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ

حتمی الیون ٹیم ہماری مرضی کی نہیں بنے گی کیونکہ چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جتنی مشاورت ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے منتخب کردہ نام شامل نہیں کئے بلکہ اپنی مرضی کرتے ہوئے من چاہے نام سلیکٹ کر لئے ہیں، پی سی بی چیف سلیکٹر وسیم خان نے مشاورت کے بعد

گنتی کے چند نام ڈومیسٹک پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کئے ہیں، ان کی منتخب کردہ سائیڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز جیتی ہے اس لئے وہ خاصے باعتماد بھی ہیں.