ویرات کوہلی نے وہ کام کر دیا جو کوئی اور نہ کر سکا،بڑا اعزازحاصل کرلیا

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اوپنر بلے باز ایشان کشن نے 32گیندوں پر 56سکور بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 1پنے 87 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔

کوہلی کے بعد نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے 99 میچز میں 2839 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ان کے ہم وطن روہت شرما ہیں جنہوں نے 109 میچز میں 2773 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ کوہلی نے 87 میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے ہیں اور اب تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے۔