یاسر شاہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے، حیران کن بیان سامنے آگیا

179

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لئے انتخاب کے اعلان کے وقت چیف سیلکٹر محمد وسیم نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہیں اور بعد کےزمبابوے کے دورے میں دستیاب نہیں ہیں لیکن یاسر شاہ کا رد عمل آگیا ہے،


لیگ اسپنر کے قریبی دوستوں کا موقف ہے کہ یاسر شاہ اب خود کو فٹ محسوس کررہے ہیں اور وہ انجری سے بھی نجات پاچکے ہیں۔ لیکن ٹیم کا اعلان کرکے انہیں باہر کردیا گیا اور

یہ فیصلہ کرنے سے پہلے یاسر شاہ سے کسی نے بات کرکے اعتماد میں لینا بھی گوارہ نہیں کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر کا موقف ہے کہ اگر مجھے اس سیریز میں

شامل نہ کرنے کا فیصلہ پہلے سے ہی کر لیا تھا تو کم از کم بات تو ضرور کرنی چاہیے تھی، میڈیا سے معلوم ہوا کہ فٹنس کو بنیاد بناکر باہر کیا گیا ہے۔