شعیب ملک کو 39 سال،39 دن کی عمرمیں پی سی بی کا واضح پیغام،آل رائونڈر کیا کرنےوالے ہیں

137

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ وٹیم منیجمنٹ نے شعیب ملک کے کیریئر پر لکیر کھینچ دی ہے.شعیب ملک کا کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا ہے اور ان کا اس سال ورلڈ ٹی 20کھیلنے کا خواب اب قریب بکھر کر رہ گیا ہے،


ان کی قسمت اتنی اچھی ہوکہ وہ پی ایس ایل کے باقی میچز میں بہت کچھ کر جائیں اور ساتھ میں کچھ پلیئرز ان فٹ ہوجائیں تو وہ کھلائے جاسکیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے.

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ سابقہ کار کردگی اور آنے والی سیریز کی پرفارمنس اور موجودہ سلیکشن کے بعد جون میں ورلڈ ٹی 20 کے حتمی کھلاڑیوں کاپولز جاری کردیا جائے گا.

اس طرح اس سیریز سے ڈراپ ہونے والے شعیب ملک کا کیریئر تمام ہوگیا ہے اور وہاب ریاض کی واپسی بھی اب بہت ہی مشکل ہوگی. 39 سال اور 39دن کی عمر میں


شعیب ملک کو اتفاق سے آج ہی کے دن یہ واضح پیغام ملا ہے. پاکستان کے لئے 116ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں2335 رنز بناکر کسی زمانے میں ٹاپ نمبر ون رہنے والے

شعیب ملک اب بھی متعدد اعزاز کا ملکہ رکھتے ہیں.دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کے لئے 40 ویں سال میں اوسط درجہ کی کارکردگی کے ساتھ واپسی کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے،انہوں نے28وکٹیں بھی لے رکھی ہیں.

شعیب ملک نے28 اگست 2006کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا جبکہ آخری میچ یکم ستمبر 2020کو انگلینڈ میں کھیلا،کیا ہی اتفاق تھا کہ برسٹل سے مانچسٹر تک ان کا سفر رہا.

اکتوبر 1999 میں شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے والے شعیب ملک نے اپنا آخری ایک روزہ میچ جون 2019 میں ورلڈ کپ کے دوران مانچسٹر میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا.انہوں نے287ایک روزہ میچز میں 7534 رنز کئے اور 158 کھلاڑی بھی آئوٹ کئے.


آف سپنر بیٹسمین آل رائونڈر نے پاکستان کے لئے 35 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی .انہوں نے1898 اسکور بنائے اور 32 وکٹیں اپنے نام کیں.پہلا ٹیسٹ اگست 2001میں بنگلہ دیش کے خلاف

ملتان میں کھیلا تھا اور آخری بار 2015میں شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف 5روزہ کرکٹ میچ کھیلا تھا. پی سی بی نے تو شعیب ملک کو اپنا واضح پیغام جاری کردیا ہے اور ساتھ ہی پلان بتادیا ہے،

اب سوال یہ ہے کہ شعیب ملک گزشتہ سال کی طرح خاموشی اختیار کریں گے اور یا پھر اب باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے، یہ بات تو اپنی جگہ موجود ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ سے

پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ باقی ہے،اب اس کے حوالہ سے بھی اعلان بنتا ہے. بہر حال شعیب ملک خاموشی توڑیں گے اور یا پھر حسب سابق انتظار کریں گے اور خاموشی خاموشی ہی میں اپنا کیریئر ختم سمجھیں گے.