کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویرات کوہلی ایک منجھے ہوئے بہترین بلے باز ہیں، آج کل ان کا ستارہ گردش میں ہے، ہر کھلاڑی کی زندگی میں مشکل دور بھی آتا ہے، مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ویرات کوہلی ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں۔


دورہ آسٹریلیا ہو، یا انگلینڈ کے خلاف سیریز ہو، ویرات کوہلی ایک بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ اب تو شائقین نے بھی ویرات کوہلی پےتنقید کرنا شروع کردی ہے۔

ویرات کوہلی نے مسلسل ناکامیوں کے بعد ایک شرم ناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، ویرات کوہلی نے پیچھلی 5 انٹرنیشنل اننگز میں 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، اور

بڑا شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کے پورے انٹرنیشنل کیریئر میں یہ ان 28 واں ڈک تھا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ، ویرات کوہلی 5 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر آؤٹ ہوئے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں