کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرفواد عالم نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے کرکٹ کے سفرمیں بہترین پرفارمنس دینے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کو کون نہیں جانتا۔


خاص طور پرجب فواد عالم نے ایک لمبے عرصے کے بعد حال ہی میں قومی ٹیم کو جوائن کیا اورشاندارپرفارمنس دی تو مداحوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹرزسے ایک بار پھ رداد بھی سمیٹی اور

انٹرنیشنل میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے۔ اب کھلاڑی نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فواد عالم ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں

جس کا نام ’خودکش محبت‘ ہے جو کہ اردو فلکس پر دکھائی جائے گی۔ ویب سیریز کے جاری کردہ پوسٹر میں فواد عالم کی تصویر کو مداح خوب سرا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں