افغان فیلڈرکی،عجیب مکاری،جان بوجھ کر چوکا دینے کا اسٹائل وائرل،5 رنز کا جرمانہ

215

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حد سے بڑی چالاکی وعیاری افغانستان کے گلے پڑگئی، انتہائی بھونڈے انداز میں خلاف قانون حرکت پر افغان ٹیم کو 5رنزکے جرمانے کا سامنا، پوری دنیا میں سبکی الگ ہوئی. یہ سب اس لئے تھا کہ سیٹ بیٹسمین سے


سیٹ بیٹسمین سامنے آئے تاکہ زمبابوے ٹیم کو جلد آئوٹ کیا جاسکے. یہ حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اس وقت پیش آیا جب 91ویں اوور کی آخری بال تھی.

افغان بائولر نے جان بوجھ کر آف اسٹمپ سے کافی باہر ایک یارکر نما بال کی تاکہ سکندر رضا سنگل نہ لے سکیں اور اگلے اوور میں دوسرے اینڈ پر دکھائی دیں ،

سکیند رضا نے اس بال کو پوائنٹ کی جانب کھیل دیا، گیند تیزی سے بائونڈری کی جانب گئی اور بیٹسمینوں نے آرام سے ایک رن مکمل کرکے سکون کرلیا.عام حالات میں یہ 3رنزبھی ہوسکتے تھے لیکن

چونکہ 8وکٹیں گری ہوئی تھیں تو زمبابوے بیٹسمین کی کوشش یہ تھی کہ زیادہ تر وہی کھیلیں،سکندر رضا اس وقت 79پر کھیل رہے تھے .

افغان فیلڈر حشمت اللہ شاہدی بال کے تعاقب میں تھے جو بائونڈری سے چند انچ قبل رک گئی تھی، انہوں نے وہاں جاکر جان بوجھ کر ایک پائوں بائونڈری کے باہر نکالا اور ایک پائوں

بائونڈری سے پیچھے رکھ کر جھک کر گیند اٹھائی اور تھرو کرنے کے بعد چوکے کا اشارہ کیا، اس کا مقصد یہ تھا کہ چوکا ہونے کی صورت میں اگلے اوور میں موزا ربانی سامنا کریں.

کیمرے نے اس چا لاکی کو پکڑ لیا اور امپائرز نے زمبابوے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے افغانستان پر 5رنزکا جرمانہ کردیا. کرکٹ میں ٹیمیں اس انداز کی چالاکی ضرور دکھاتی ہیں لیکن

اتنی کھلم کھلا خلاف ورزی کم دیکھنے میں آتی ہے کہ جان بوجھ کر ایک چوکا دے دیا جائے. افغان فیلڈر کی اس چالاکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے کہ

کیسے انہوں نے بال اٹھاتے ہوئے اپنے پائوں کو باہر نکالا تاکہ چوکا کنفرم ہو اور اس کے بعد خود ہی امپائر کو چوکے کا اشارہ کر دیا. کرکٹ سے جڑی مزید خبروں اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں