دعا ہےکہ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کاخواب۔ وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دعا ہے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا ہو۔ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے


عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغامات شیئر کررہے تھے اب انہی کرکٹرز میں وسیم اکرم کا بھی اضافہ ہوا ہے جنہوں نے عمران خان کیلئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان اپنے وعدوں کا پکا ہے، انہیں قرضوں میں جکڑی کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے اور فتح و نصرت عطا فرمائے۔