کارکردگی کی بنیاد پر ہر کھلاڑی ٹیم میں۔۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دبنگ اعلان کر دیا

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ


محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کو ایک پاور ہٹر کی ضرورت تھی اور شرجیل کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انہیں ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ شعیب ملک کو بتایا ہے کہ ان کو ٹیم میں واپسی کے لیے کیا کرنا ہے اور وہاب ریاض کی کارکردگی کا معیار ابھی پہلے جیسا نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شاہ نواز دھانی کو ٹیسٹ میں فاسٹ باولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے جب کہ جو کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوئے ہیں وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔