سب کےپسندیدہ پاور ہٹر کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

114

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا ، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، شاداب خان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز ،


شرجیل خان کی 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی ، ارشاد اقبال اور عثمان قادر شامل ہیں۔

قومی ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ اور چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

پروٹیز کے خلاف سیریز 2 اپریل سے شروع ہوگی اور 16 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد ٹیم ہمسایہ ملک زمبابوے روانہ ہوگی۔ شرجیل خان کی 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔