کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے آفیشل ترانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر


عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قلندرز کے آفیشل ترانے پر کھلاڑیوں کی طرح ہی اسٹائل اپنا کر رقص کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عبداللہ کھلاڑیوں کی طرح رقص کر کے انجوائے کر رہا ہے۔ ساتھی کرکٹرز کی جانب سے سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں