بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ کرنا ہےتو پاکستان اور بھارت کا میچ کروائیں اور۔ عبدالرزاق نےایسی بات کہہ دی کہ بھارتی اگ بگولہ ہو گئے

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام ریکارڈ توڑنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا غلط ہے،


عبدالرزاق نےکہا ہے کہ آپ بھارتی کھلاڑیوں کا موازنہ پاکستانی کھلاڑیوں سے نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ ویرات کوہلی اور بابر اعظم بالکل مختلف کھلاڑی ہیں،

اگر ہم ان دونوں کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کروائیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کون زیادہ بہتر ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم باصلاحیت اور

اچھا بیٹسمین ہے، اس نے خود کو عالمی سطح پر منوا لیا ہے اور اب وہ نمبر ایک بلےباز ہے، اگر ہم اس کی درست رہنمائی کریں گے تو وہ کرکٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دےگا۔