کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، شاہنواز دھانی کی باری بھی آگئی اور کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سےسیریز کے لئے قومی اسکواڈکا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے، ون ڈے میں فخرزمان اور امام الحق کی ایک روزہ میچز میں واپسی ہوئی ہے،

پی ایس ایل سیزن سکس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز ڈاھانی کو بھی بہترین کارکردگی کا صلہ ملا ہے اور انہیں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں