کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری کی مدد سے خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں منوانے کا سلسلہ شروع کیا ،اس وقت سے انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور


پی ایس ایل 2021ء میں حیدرعلی نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کے لیے کئی میچ وننگ اننز کھیلیں ۔ ان کی پرفارمنس اور صلاحیت نے نہ صرف سابق بین الاقوامی کرکٹرز مائیکل وان ، ٹام موڈی ، وسیم اکرم اور

رمیز راجہ کو تعریف کرنے مجبور کردیا بلکہ دیگر بین الاقوامی لیگز کے دروازے بھی ان کے لیے کھول دیئے۔ اطلاعات کے مطابق انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کی کم از کم 2 ٹیمیں معاہدہ کرنے کی منتظر ہے۔

اطلاعات کے مطابق انگلش کاؤنٹیز نے حیدرعلی کے منیجر سے رابطہ کیا ہے اور جون کے وسط تک پی ایس ایل کے باقی 20 میچز ختم ہونے پر وہ لیگ کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں