ایشیا کپ ہو گا یا نہیں؟پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے بت دیا

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رواں برس بھی ایشیا کپ نہیں کھیلا جاسکے گا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائزز سے میٹنگ میں تصدیق کر دی۔ کو رونا کیسز بڑھنے پر پی ایس ایل 6 کو 14 میچز کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم


پی سی بی نے جون میں لیگ کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اسی مہینے میں ایشیاء کپ کا بھی سری لنکا میں انعقاد ہونا ہے جبکہ ساؤتھمپٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک بھارت اور

نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو بتا دیا کہ رواں سال ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا

جس کے باعث جون میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز مکمل کرنے کی ونڈو مل جائے گی، بھارت نے گذشتہ دنوں ایشیاء کپ کیلئے بی ٹیم بھیجنے کا عندیہ دیا تھا تاہم پاکستان ایسا نہیں چاہتا۔