انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کا ورلڈریکارڈ خطرے میں پڑ گیا، کون توڑنے والا ہےریکارڈ؟جانیے

176

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان (جمعہ) سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے دوران بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی میچز میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نومبر 2018ء میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے مقابلے کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صرف 26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے

عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کرایا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ مالان کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع آگیا ہے۔

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ مالان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک صرف 19 اننگز میں 855 رنز سکور کر چکے ہیں اور جمعہ کو شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔