آرمی چیف سے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اورجاوید آفریدی کی ملاقات جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے حوالے سے شانداراعلان کر دیا

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ جلد ہی پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔


پشاور زلمی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے

چیئرمین جاوید آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پشاور زلمی محمد اکرم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ مہمانوں نے آرمی چیف کو پاکستان کے مختلف حصوں کے

اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔