پی ایس ایل نہیں کھیل سکےتو کیا ہوا، ڈیرن سیمی نے گلی محلےکے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیل لی، ویڈیو وائرل

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل نہیں تو گراؤنڈ میں نواجوانوں کے ساتھ کھیل لیتے ہیں، ڈیرن سیمی مداحوں کے دِلوں میں جگہ بنانا خوب جانتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ 6 کے ملتوی ہونے کے باوجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کو بھرپور انجوائے کررہے ہیں،

ڈیرن سیمی نجی مصروفیات کے باعث لاہور میں موجود ہیں۔سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے راستے سے گزرتے وقت مقامی گراؤنڈ میں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو خود کو روک نہ سکے اور نوجوانوںکے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے رُک گئے۔

نوجوان ڈیرن سیمی کو دیکھ کر حیران ہوئے اور خوش کا اظہار کیا ڈیرن سیمی نے نوجوان کی بال کو بیمر قرار دیکر فری ہٹ کا اشارہ کر کے سب کو محظوظ کیا۔دوسری جانب پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آپ کی خدمت کا شکر گزار ہے۔