منہ بند کرکے کرکٹ کھیلو۔ حنا پرویز بٹ محمد حفیظ سےالجھ پڑیں

172

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ میں لکھا


حنا بٹ نےٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’کو رونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو، بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔


حنا بٹ نے یہ ردعمل محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر کیا تھا، محمد حفیظ نے ٹویٹ پر لکھا کہ’ ماسٹر سٹروک، ووٹ آف کانفیڈنس، عمران خان پی ٹی آئی‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت ملنے کے بعد محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا تھا کہ

’نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں ہیں‘۔