بھارت کیخلاف چوتھےٹیسٹ میں کھلاڑیوں کاوزن حیران کُن طور پر کم ہوا: بین سٹوکس نے بھارت کاچہرہ بے نقاب کردیا

507

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا وزن حیران کُن طور پر کم ہوا۔ 29 سالہ سٹوکس نے مرر سپورٹس کو بتایا کہ کھلاڑی انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہیں


ہم میں سے کچھ کھلاڑی 41 ڈگری گرمی میں کھیلنے کے باعث بیمار ہو گئے تھے، سٹوکس نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران ان کا 5 کلو گرام ، ڈوم سبلی کا 4 کلوگرام اور

جیمز اینڈرسن کا 3 کلوگرام وزن کم ہوا۔ جیک لیچ باؤلنگ سپیل کے دوران بار بار میدان سے باہر جارہے تھے اور ضرورت سے زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزار رہے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب دونوں ٹیمیں 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 12 مارچ کو احمد آباد میں مدمقابل ہونگی