گذشتہ ایک سال کے دوران میں نےبہت نقصان اٹھایا مگراب قومی ٹیم۔۔ عمراکمل کا بیان بھی آگیا

193

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عمر اکمل کا یہ بیان عالمی ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے کلیئر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کیلئے کرکٹ میدان میں واپسی کیلئے راستہ صاف ہو گیا تو وہ دوبارہ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔


عمر اکمل کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے بہت نقصان اٹھایا لیکن اب انہوں نے ماضی کو بھلا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ واپس حاصل

کرنے پر فوکس کر رہے ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے 12 ماہ میں بہت کچھ سیکھا اور وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو صحیح ٹریک پر واپس لانے کے لیے پرامید ہیں کیونکہ

انہیں یقین ہے کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ عمر اکمل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر 2009ء سے اپنے کیریئر کے آغاز کے بعد سے 121 ون ڈے ، 16 ٹیسٹ اور 84 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے تھے۔