پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرن سیمی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے لاہور پہنچ گئے، چوکوں اورچھکوں کی برسات، ویڈیووائرل

106

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی ایمپوریم مال کے قریب ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پشاور زلمی کے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ


پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی سفر کے دوران لاہور کے لڑکوں سے ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے رکے۔ ویڈیو میں ڈیرن سیمی کو چھکے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،

اس دوران ایک لڑکے کی جانب سے فل ٹاس گیند کروائی جاتی ہے جس پر ڈیرن سیمی فری ہٹ کا اشارہ کرتے ہیں اور اگلی گیند پر چھکا لگاتے ہیں۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اورلوگوں کی جانب سے ڈیرن سیمی کو خوب سراہا جارہا ہے۔