دورۂ جنوبی افریقا، اور زمبابوے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا،تمام تفصیلات سامنے آگئیں

138

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ہوئی جس میں


قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ‏ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنےکا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ ‏ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم کے زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے لیے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔