کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویمنز ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔


سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویمنز ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کر دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے،

چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔ انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ میں تم میں سے

کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک (برابر) ہو‘۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں