ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع لیکن بھارت کی جانب سےبی ٹیم بھیجے جانے کا امکان مگر کیوں؟جانیے

208

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کرکٹ کپ کے جلد انعقاد ہو گا تاہم بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے’بی‘ ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے کیونکہ اسے انہی تاریخوں میں ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کو رونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی 20 ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے تاہم دوسری جانب

بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے، بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلئے اضافی

وقت بھی درکار ہوگا، اس لئے ایشیاءکپ میں ’بی‘ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔