پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کب روانہ ہو گی،؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

157

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے 2 اپریل کو سینچورین دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اپریل کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم اس ماہ کی 27 تاریخ کو چارٹر طیارے کے ذریعے جنوبی افریقا روانہ ہوگی، چارٹر طیارے کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔ تاہم ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ

جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ہی دفعہ ٹیم کو روانہ کرے گا، یا پھر زمبابوے کے دورے پر ٹیسٹ ٹیم کے ارکان بعد میں روانہ ہوں گے۔

اس بارے میں پی سی بی اور جنوبی افریقا کے یونائیٹڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے کیونکہ ان کے لیے ہوٹل کے کمروں کے اخراجات، قیام اور علیحدہ پریکٹس کے معاملات کا انتظام جنوبی افریقا کا بورڈ کرے گا، یا نہیں ایک بڑا سوال ہے۔