کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے سابق چیئرمین اور پی ایس ایل کی بنیاد رکھنے اور پھر عالمی سطح پر متعارف کروانے والے نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے غیر معینہ مدت تک التوا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ


ان سارے معاملات کا ذمہ دار بورڈ ہے، اس مرحلے میں کوئی نہیں بتا سکتا کہ کتنا مالی نقصان ہوگا لیکن یہ بہت بڑا نقصان ہوگا کیونکہ براڈ کاسٹرز، اسپانسرز، فرنچائز،

کھلاڑیوں اور انتظامیہ مالی نقصان اور اس کے ازالے کے لیے آواز بلند کریں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل 6 کے اچانک التوا سے لیگ کے مستقبل پر منفی اثر پڑا ہے اور

پی سی بی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں کئی پی سی بی کے عہدیداروں نے سٹیڈیم میں ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں