رشتہ طےپانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر کیلئے شاندارپیغام جاری کردیا

114

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نسبت طے پانے کے بعد دعاؤں سے نوازنے پر اپنے سسر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہد آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا


شاہین شاہ آفریدی نے کہا ’الحمد للہ، دعاؤں سے نوازنے پر لالہ آپ کا شکریہ، اللہ سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔‘ اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ

’شاہین کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے، دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔‘

شاہد آفریدی نے اپنے ’داماد‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں، اللہ اسے آن فیلڈ اور آف فیلڈ کامیابیاں عطا کرے ۔‘