شاہد آفریدی کی بیٹی سےمنگنی، شاہین شاہ آفریدی کے والد بھی میدان میں آگئے، شاندار بات کہہ دی

137

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے اپنے صاحبزادے کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پانے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ


شاہین آفریدی کےوالد کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے

سابق کپتان کے خاندان سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے اور دو سال بعد منگنی کی جائے گی۔