محمد رضوان اور میرے درمیان کوئی جھگڑانہیں بلکہ کچھ لوگ“ سرفراز احمد نےبالآخر دل کی بات کہہ دی

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور محمد رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاءپیدا کرنا چاہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ نے پہلے چار میچز میں لگاتارشکستوں کے بعد بھرپور انداز میں فاتحانہ پیش قدمی کا آغاز کیا تھا تاہم

بدقسمتی سے ٹورنامنٹ ملتوی ہو گیا جس پر ہم سب کو ہی بہت افسوس ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے

محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں، کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاءپیدا کرنا چاہتے ہیں، رضوان نے تینوں فارمیٹس کے بعد پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلاشبہ رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے اور بہت ہی اچھا کھیل رہا ہے۔