شاہین آفریدی کے ساتھ،بیٹی کےرشتے کامعاملہ، آخرکار شاہد آفریدی میدان میں آگئے،سب کچھ واضح کر دیا

172

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسبت طے پانے کے معاملے پرخاموشی توڑدی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ


شاہد آفریدی نے بتایا کہ ’شاہین کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے، دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،

اگر اللہ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ’داماد‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں، اللہ اسے آن فیلڈ او آف فیلڈ کامیابیاں عطا کرے۔

گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد آج شاہد آفریدی نے بھی اس پرمہرِ تصدیق ثبت کردی ہے۔