شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی کو چلتے دیکھ کر کیا کہا؟جانیے

130

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کی ہے، ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنی بیٹی کو پشتو زبان میں اپنی طرف بلاتے نظر آتے ہیں۔


شاہد آفریدی کی بیٹی ننھے ننھے قدموں کے ساتھ اپنے والد کی طرف جاتی ہیں اور پھر شاہد آفریدی اس کو ہاتھوں میں اٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں ’آی لو یو‘۔ ویڈیو کے کیپش میں شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ اپنی بیٹی کو پہلی بار قدموں پر چلتے دیکھنا ایک بہترین لمحہ ہے۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری بیٹی نئے ہیراسٹائل میں بہت پیاری لگ رہی ہے۔