ایرن فینچ نے آئی پی ایل میں سب سے مہنگے32 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والےباؤلر کی دھلائی کردی

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرن فینچ کیل جیمسن کیلئے ڈرونا خواب بن گئے، چوتھے میچ مین آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلین بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈر باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔


آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرن فینچ نےدھماکے دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اور 55 گیندوں پر 79 رنز سکور کیے۔ ایرن فینچ نیوزی لینڈ کے مایہ ناز باؤلر کیل جیمسن کیلئے ڈرونا خواب بن گئے،

انہوں نے کیل جیمسن کو ایک اوور میں26 رنز جڑ دیئے، ایرن فینچ نے چار گیندوں پر 4 چھکے لگائے اور ایک ڈبل رنز سکور کیا۔ کیل جیمسن اس میچ سے سب سے زیادہ رنز کھائے۔

یاد رہے کہ کیل جیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے باؤلر ہیں، انہیں راجستھان رائلز کی ٹیم نے 15 کروڑ انڈین روپے میں خریدا ہے، جو کہ پاکستانی 32 کروڑ روپے بنتے ہیں۔